About Us

Home – Our About

About Us

پاک ہربیکس دواخانہ آن لائن

بلا شبہ قدرت نے ہر انسان کو منفرد و فطری مزاج عطا فرمایا ہے اور ہر مزاج کی تسکین کے لیے نباتات پیدا فرمائے ہیں ۔ یہ نباتات عام حالات میں ہماری خوراک کا حصہ بنتے ہیں اور حالت مرض میں تکلیفوں سے نجات کا باعث بنتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج پھر دنیا اس فطری علاج کی طرف لوٹ رہی ہے جو فطرت کے عین مطابق ہے اور سنت رسول کے نزدیک تر ہے

پاک ہربیکس دواخانہ کی خصوصیات

پاک ہربیکس دواخانہ کی تمام ادویات انتہائی تجربہ کار اور تربیت یافتہ افراد کی زیر نگرانی جدید مشینوں پر تیار کی جاتی ہیں اور ان کی جانچ کی جاتی ہے ادویات کے بنیادی اجزاء قدرتی جڑی بوٹیاں اور ان میں موجود منرلز وٹامنز سے بھرپور ہیں۔

نسخہ جات کی تیاری

مریض اور اس کے مرض کی مکمل جانچ کے بعد ایسے نسخہ جات کو ترتیب دیا جاتا ہے جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے مرض کو مکمل طور پر کنٹرول رکھنے کی صلاحیت سے بھرپور ہوں۔ نسخہ جات کی تیاری میں ہم اس بات کو خاص طور پر مد نظر رکھتے ہیں کہ ایسی جڑی بوٹیوں کا انتخاب کیا جائے جو قدرتی طور پر ہر منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوں ، یہی وجہ ہے کہ ہم معلومات عامہ کے غرض سے اپنے نسخہ کے ساتھ ادویات اور ان میں پائے جانے والے منرلز اور وٹامنز کا ذکر بھی ضروری سمجھتے ہیں۔ 

پاک ہربیکس دواخانہ اپنے ادویات کے معیار اور کوالٹی کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق رکھنے کی غرض سے دنیا میں ہونے والی جدید تحقیق اور طب نبوی کو ایک سمت دیتا ہے ادویات کو پر اثر اور جدت دینے کے غرض سے کچھ ادویات کے ایکسٹریکٹ کو بھی شامل نسخہ جات کیا جاتا ہے۔ 

ترقیاتی تحقیقی اور تجرباتی کاوش مسلسل محنت اور خالص اجزاء کے استعمال کی بنیاد پر پاک ہربیکس کے مصنوعات پاکستان بھر میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کی بدولت مقبول ہیں اور ان کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

پاک ہربیکس کی تاریخ

سن 1888 سے یہ ادارہ مختلف ادوار اور فی زمانہ تحقیق کی بدولت اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے۔  شیخ الاطباء حکیم شاہ بخش ، نواب آف بہاولپور کے شاہی حکیم تھے اور طب میں خاص مہارت رکھتے تھے۔  ان کے بعد استاد الحکمہ حکیم خلیل احمد ماہر مفردات اور نبض شناس ہونے کی وجہ سے برصغیر پاک و ہند میں نہایت مقبول تھے۔ 

زبدۃالحکماء حکیم سید نواز شریف بخاری المعروف سید بڈھن شاہ بخاری ایلو پیتھک اور حکمت میں مستند اور جید معالج تھے جنہوں نے طب میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ 

اس طرح طب کا یہ سفر سینہ بسینہ چلتا ہوا حکیم سید عبدالعزیز شاہ بخاری تک پہنچا جنہوں نے گراں قدر تحقیق،  امراض کی تشخیص ،نسخہ جات میں جدت اور دنیا بھر میں ہونے والی جڑی بوٹیوں پر ریسرچ اور پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے باقاعدہ ایک ٹیم تشکیل دی۔ 

بالخصوص بے اولادی ،زنانہ و مردانہ امراض ،دل، جگر اور امراض معدہ پر الحمدللہ مکمل عبور رکھتے ہیں۔ اس طرح صدیوں سے حکمت کا یہ چلتا ہوا سفر آج کسی بھی انٹرنیشنل دوا خانے کے مقابلے میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

Our money-back
guarantee

مطمئن نہیں؟ اگر آپ اپنے آرڈر سے مطمئن نہیں ہیں تو ہماری 30 دن کی اطمینان کی گارنٹی کے ساتھ اپنی رقم واپس حاصل کریں۔

Diversified Herbal Healthcare Brand

Quality
%
Purity
%
Scientific Innovation
%

پاک ہربیکس دواخانہ

Product was successfully added to your cart!